Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی کے دفتر پر چھاپہ، تلوار اور بم برآمد

کننور ۔۔۔۔کیرالہ پولیس نے بی جے پی کے دفتر پر چھاپہ مار کر تلوار اور بم برآمد کرلیا۔ پولیس نے بی جے پی کننور کے پانور علاقے میں واقع دفتر پر چھاپہ مارا جہاں سے ایک تلوار اور 3اسٹیل بم برآمد ہوئے۔ سی پی ایم کے مارچ پر بم سے حملہ کے بعد کارروائی کی گئی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بی جے پی صدر امیت شاہ نے کیرالہ میں آر ایس ایس اور بی جے پی کے کارکنوں کے قتل کے معاملے پر کیرالہ کی بائیں بازو حکومت پرتنقید کی تھی۔ اس کے بعد سی پی ایم نے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا تھا کہ بی جے پی ملک میں موجودگی برقرار رکھنے کیلئے تشدد اور فرقہ وارانہ فسادات کا سہارا لیتی ہے۔ بی جے پی نے حال ہی میں جَن رکشا یاترا بھی شروع کی تھی جس میں یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی شرکت کی تھی۔

شیئر: