ہنی پریت کے پولیس ریمانڈ میں توسیع
پنچکولہ ۔۔۔ہریانہ کی عدالت نے گرمیت کی راز دار ہنی پریت عرف پرینکا تنیجہ کا پولیس ریمانڈ 3دن اور بڑھا دیا ہے۔ہنی پریت کو 6دن کا ریمانڈ ختم ہونے کے بعد پولیس نے عدالت میں پیش کیا تھا۔ استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ ہنی پریت پوچھ گچھ میں تعاون نہیں کررہی جبکہ وہ بہت کچھ جانتی ہیں۔ اسے ڈیرہ کے مفرور ترجمان آدتیہ اور پون انساں کے بارے میں بھی اطلاع ہے۔ ایسے میں اس سے یہ معلومات حاصل کرنے کیلئے اس کا 9دن کا ریمانڈ چاہئے۔ دوسری جانب وکیل صفائی نے عدالت میں ریمانڈبڑھانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہنی پریت بے قصور ہے ۔ پولیس جو معلومات حاصل کرنا چاہتی ہے ہنی پریت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ۔