افغانستان کو دہشتگردوں کی پناہ گاہ نہیں بننے دینگے،نیٹو
بخارسٹ … نیٹو کے سربراہ اسٹولن برگ نے کہا ہے کہ افغانستان کو عالمی دہشتگردی کی پناہ گاہ نہیں بننے دیں گے۔ رومانیہ میں 4روزہ نیٹوپارلیمانی اسمبلی کے اختتام پر خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام کی صورت میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان سے آگاہ ہیں۔نیٹوجلد کابل سے گیاتوافغانستان پُرتشددریاست میں دوبارہ تبدیل اور عالمی دہشتگردی کی محفوظ پناہ گاہ بن جائیگا۔افغانستان کوعالمی دہشتگردی کی محفوظ پناہ گاہ نہیں بننے د ینگے۔