Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا ریمانڈ

 ڈھاکا …  بنگلہ دیش میں گرفتار ہونے والے جماعت اسلامی کے اہم رہنماؤں کو 10دن کیلئے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔  پولیس نے ڈھاکا کے شمالی علاقے اْتارا میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر  9 رہنماؤں کو حراست میں لیا تھا۔ ان میں جماعت اسلامی کے امیر مقبول احمد، نائب امیر شفیق الرحمان اور سابق رکن پارلیمان غلام پرور شامل ہیں۔پولیس کے مطابق اِن میں زیادہ تر مختلف جرائم میں پولیس کو مطلوب اور مفرور تھے۔ بنگلہ دیشی میڈیاکے مطابق جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو ایک پرانے مقدمے میں سبوتاژکے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔ بنگلہ دیشی حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے۔ یہ کریک ڈاؤن روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ بنگلہ دیشی حکومت کے سلوک پر ہونے والے مظاہروں کے بعد شروع کیا گیا۔ دریں اثناء جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر مظاہرے کئے گئے۔

شیئر: