Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ”تھیڈ “ کا سودا جلد کرنا چاہتے ہیں

واشنگٹن .... امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے واضح کیا ہے کہ روسی میزائل سسٹم میں غیر معمولی دلچسپی کے باوجود سعودی عرب امریکہ کے دفاعی میزائل سسٹم ”تھیڈ“ کا سودا جلد از جلد مکمل کرنا چاہتا ہے۔ مذکورہ کمپنی میں میزائل یونٹ کے ڈپٹی چیئرمین نے سالانہ کانفرنس میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ سعودی حکا م” تھیڈ“ میزائل سسٹم جلد از جلد خریدنا چاہتے ہیں۔ امریکی دفتر خارجہ نے 15ارب 360 ملین ڈالر میں لاک ہیڈ میزائل سسٹم فروخت کرنے کی منظوری جمعہ کو جاری کردی تھی تاہم ابھی کانگریس کی منظوری باقی ہے۔
 

شیئر: