Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوٹ مار کرنیوالے 7سعودی گرفتار

ریاض ...ریاض پولیس نے پٹرول اسٹیشنوں ، فارمیسیوں اور دکانوں کے کارکنوں پر حملوں میں استعمال ہونیوالی مسروقہ گاڑیوں سے واردات کرنے والوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہناہے کہ7 نوجوانوں کا وارداتوں میں ہاتھ ہے۔ سب کے سب سعودی ہیں۔ عمر کے دوسرے عشرے میں ہیں۔ انہوں نے گرفتاری کے بعد اعتراف کیا کہ وہ وارداتوں میں اپنا اپنا کردار تقسیم کئے ہوئے تھے۔ ساری وارداتیں انہو ں نے ہی کی ہیں ۔ شمالی ریاض میں ٹائر اسکریچنگ کا شوق بھی مسروقہ گاڑیو ںکے ذریعے ہی پورا کیا جاتا تھا۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرکے ریاض پبلک پراسیکیوشن کو مطلع کردیا ہے۔
 

شیئر: