عراقی کرد علاقے پر حملے کی تیاری؟
جمعرات 12 اکتوبر 2017 3:00
بغداد… عراق میںنیم خود مختار کرد علاقے کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ بغداد حکومت کے فوجی دستے اور ایران کے تربیت یافتہ عراقی پیراملٹری گروپ کرکوک کے علاقے میں کردستان کی فورسز پر بڑے حملے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ کردستان کی علاقائی حکومت کی سیکیورٹی کونسل کی طرف سے ٹوئٹر پر ایک پیغام میںکہا گیاہے کہ عراقی کردستان کی حکومت کو بغداد کے مسلح دستوں کی طرف سے خطرناک پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ عراقی دستوں کی طرف سے کرکوک اور موصل میں بڑی کارروائیوں کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔دریں اثناء بغداد حکومت نے کرد حکام کے دعوے کی تردید کی ہے۔