لاوا کمپنی نے نیا لیپ ٹاپ لانچ کر دیا
جمعرات 12 اکتوبر 2017 3:00
اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنی لاوا نے 12.5 انچ ڈسپلے کا حامل نیا لیپ ٹاپ لانچ کر دیا ہے۔لیپ ٹاپ کو ہیلیم 12 نام دیا گیا ہے۔ ڈیوائس کو انڈیا میں لانچ کیا گیا ہے اور اسکی قیمت 12999 ہندوستانی روپے ہے۔لیپ ٹاپ کا وزن 1.3 کلو گرام ہے اور اس میں کاڈ کور انٹل پراسیسر دیا گیا ہے۔ ہیلیم 12 لیپ ٹاپ میں 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے جسے ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔لیپ ٹاپ کی بیٹری 10000 ملی ایمپئر آورز کی ہے۔ اس میں وی جی اے کیمرہ اور ویڈیو کالنگ فنکشن بھی شامل کیا گیا ہے۔کنیکٹیوٹی کے لئے لیپ ٹاپ میں دو یو ایس بی سلاٹ اور ایک ہیڈ فون جیک دیا گیا ہے۔لیپ ٹاپ سلور اور گولڈ رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور یہ انڈیا کے 14 بڑے شہروں میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔