زولو کے نئے اسمارٹ فون متعارف
جمعرات 12 اکتوبر 2017 3:00
اسمارٹ فونز کم روشنی میں بہتر سیلفی لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں
زولو کمپنی نے انڈیا میں اپنی ایرا سیریز کے 3 نئے اسمارٹ فونز متعارف کروا دیئے ہیں۔ ایر ا3 ، ایرا 2 وی اور ایرا 3 ایکس نامی یہ اسمارٹ فونز کم روشنی میں بہتر سیلفی لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تینوں فونز میں کاڈ کور میڈیا ٹیک پراسیسر اور 4جی سپورٹ دی گئی ہے۔
زولو 3 ایکس میں 13 میگا پکسل فرنٹ اور 13 میگا پکسل بیک کیمرہ ، 3 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون مین 5 انچ کا ایچ ڈی ڈسپلے اور 3000 ملی ایمئر آورز کی بیٹری دی گئی ہے۔ فنگر پرنٹ سینسر کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ فون کی قیمت 7499ہندوستانی روپے ہے اور اسے پاش بلیک رنگ میں پیش کیا جائے گا۔
زولو ایرا 2 وی میں 5 انچ کا ایچ ڈی ڈسپلے ، 2 جی بی ریم ، 16جی بی اسٹوریج اور 3000 ملی ایمپئر آورز کی بیٹری دی گئی ہے۔ 13 میگا پکسل کے فرنٹ اور 8 میگا پکسل کے بیک کیمرہ کے ساتھ فنگر پرنٹ سینسر بھی فون میں دیا گیا ہے۔ فون کی قیمت 6499 ہندوستانی روپے ہے اور اسے جیٹ بلیک رنگ میں پیش کیا جائے گا۔
زولو ایرا 3 میں 5 انچ کا ایچ ڈی ڈسپلے ، 2 جی بی ریم ، 8 جی بی اسٹوریج اور 2500 ملی ایمپئر آورز کی بیٹری دی گئی ہے۔ اسکا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل اور بیک کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔فون کی قیمت 4999 ہندوستانی روپے ہے اور اسے سلیٹ سیاہ رنگ میں پیش کیا جائے گا۔
تینوں اسمارٹ فونز کو رواں ہفتے ہی فلپ کارٹ سیل میں فروخت کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔