Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی وی سے دور نہیں ہوں گی،مہوش حیات

لالی وڈ اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ فلم ”پنجاب نہیں جاو¿ں گی“ سے ملک و بیرون ملک جو پذیرائی ملی، اسکا تصور بہت کم فنکار کر سکتے ہیں۔ ٹی وی فنکاروں کی فلموں میں کامیابی کو آرٹ لورز کی جانب سے سراہا جانا خوش آئند ہے۔ اچھے کام کی پذیرائی سے فنکاروں میں کام کرنے کا جنون بڑھ جاتا ہے۔ ”نامعلوم افراد“ میں آئٹم سانگ بلی نے مجھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔ مہوش حیات نے کہا کہ فلموں میں کام کرنے کا یہ مقصد ہرگز نہیں کہ میں ٹی وی ڈراموں سے دور ہو گئی ہوں۔میں اس وقت بھی کئی ڈراموں کی ریکارڈنگز میں مصروف ہوں۔
 

شیئر: