Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرفان خان کے فیشن شوٹ کی مقبولیت

بالی وڈ کے معروف اداکار عرفان خان کا ایک نیا فوٹوشوٹ سامنے آیاہے۔ خبروں کے مطابق عرفان خان نے ایک بین الاقوامی میگزین کے لئے مردانہ فیشن برانڈ کی طرف سے فوٹوشوٹ کروایا جسے سوشل میڈیا کے ذریعے کافی مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔واضح رہے کہ فیشن برانڈ کی جانب سے عرفان خان کو دیگر بالی وڈاداکاروں سمیت بہترین اداکاری پر ایوارڈ بھی دیاجاچکاہے۔حال ہی میں اداکار عرفان خان کی نئی فلم ' قریب قریب سنگل' کا پہلا ٹریلر منظرعام پر آیاہے۔ فلم یکم نومبر کو ریلیز ہوگی۔
 

شیئر: