عباس نے شاہ سلمان کو سمجھوتے سے آگاہ کیا
ریاض۔۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے فلسطینی صدر محمود عباس نے قاہرہ میں طے پانیوالے الفتح اور حماس تحریکوں کے درمیان مصالحتی سمجھوتے سے آگاہ کیا۔ شاہ سلمان نے سیاسی مصالحتی سمجھوتہ طے ہونے پر فلسطینی صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عربوں اورمسلمانوں کو دلی خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد ہی فلسطینی حکومت کو اپنے عوام کی خدمت کی شاہراہ پر لائے گا۔شاہ سلمان نے سمجھوتہ کرانے میں مصری حکومت اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی مساعی کو سراہا۔