کشور کی آواز 30 برس بعد بھی زندہ
مدھر آواز کے مالک کشور کمار کو دنیا سے گزرے آج 30برس بیت گئے ہیں مگر ان کی آواز آج بھی لاکھوں دلوں میں زندہ ہے۔ ہندوستان کے مشہور ومعروف گلوکار کشور کمارنے فن گائیکی کا آغاز 1946 سے کیا،مسحور کن آواز کے مالک کشور کمار نے ماضی کی متعدد فلموں کیے لئے لاتعداد خوبصورت گیت پیش کئے ۔ کشور رومانوی گیتوں پرعبور حاصل تھا۔ وہ ایک بہترین گلوکار اور موسیقار مانے جاتے تھے۔بنگالی گھرانے میں آنکھ کھولنے والے کشور کمار کا اصل نام ابھاس کمار تھا۔ 30 برس قبل کشور کمار کی زندگی کاسورج اس وقت غروب ہوگیا جب انھیں دل کا دورہ پڑا۔ دنیا سے رخصت ہوجانے کے برسوں بعد بھی کشور کمار آج بھی مقبول ترین گلوکارہیں۔