ممبئی۔۔۔۔شہنشاہ ِجذبات دلیپ کمار کی حالت مزید بہتر ہونے کے بعد لیلاوتی اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ آج انہیں جنرل وارڈمیں منتقل کردیا جائیگا۔عین ممکن ہے انہیں 4,2روز میں اسپتال سے رخصت کردیاجائے۔لیلاوتی اسپتال کے چیف ایگزیکٹیو افسر وی روی شنکر نے کہا کہ گزشتہ اتوار سے ان کی حالت بہترہونا شروع ہوگئی ۔انہیں ڈی ہائیڈریشن اور دیگر انفیکشن کے بعد اسپتال میں داخل کیاگیا تھا تاہم اب بھی ان کی حالت اطمینان بخش نہیں کہی جاسکتی لیکن پھر بھی بہتری کے آثار نظر آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ دلیپ کمار گزشہ بدھ سے اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ضعیف العمری کے ساتھ ساتھ انہیں گردے میں تکلیف ہونے سے پیشاب خارج کرنے میں دقت ہورہی تھی۔ گلوکارہ لتا منگیشکر ، اداکار اکشے کمار اور دیگر شخصیات نے ان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا پیغام ارسال کیاہے۔