Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہراہ امارات اور شیخ محمد زاید میں انتہائی رفتار 110کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی

دبئی: دبئی کی شاہراہ امارات اور شیخ محمد زاید میں گاڑیوں کی انتہائی رفتار 120کلو میٹر فی گھنٹہ سے کم کرکے 110کلو میٹر فی گھنٹہ کا نفاذ کل اتوار سے ہوگا۔ روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور دبئی پولیس نے فیصلہ کیا تھا کہ مذکورہ شاہراہوںمیں اتنہائی رفتار کم کی جائے گی۔ فیصلے کے نفاذ سے پہلے دونوں شاہراہوں پر آگاہی بورڈ نصب کئے گئے ہیں۔دبئی پولیس نے کہا ہے کہ انتہائی رفتار کی کمی کا فیصلہ ڈرائیوروں کی سلامتی اور ٹریفک حادثات کی شرح کم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔
 
 
 
 
 
 

دبئی کی مزید خبروں کے لئے کلک کریں:

http://bit.ly/2xGbX7O

 

شیئر: