Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی کی ٹیکسیوں میں اسمارٹ میٹر نصب ہوں گے

دبئی: دبئی کی ٹیکسیوں میں اسمارٹ میٹر نصب کیا جائے گا۔ دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹیکسیوں میں اسمارٹ میٹر نصب کرنے کے لئے 68ملین 800ہزار درہم بجٹ کی منظوری دیدی ہے۔ اسمارٹ میٹر کی تنصیب کا کام جون 2018ءتک مکمل ہوجائے گا۔ الامارات الیوم سے گفتگو کرتے ہوئے اتھارٹی کے سربراہ مطر الطایر نے کہا ہے کہ اسمارٹ میٹر میں نہ صرف رقم کی نشاندہی ہوگی بلکہ اس میں جی پی ایس کے علاوہ سالک نظام کے ساتھ بھی وابستگی ہوگی۔ ڈیوٹی کے اوقات کے تعین کے علاوہ ڈرائیور کے آرام کے وقت کا بھی تعین ہوگا۔ اس کے علاوہ اسمارٹ میٹر میں دیگر متعدد سہولتیں بھی ہوں گے جن سے ڈرائیورنگ انتہائی محفوظ رہے گی۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: