Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ہند پہنچ گئی، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی

ممبئی: نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کین ولیمسن کی قیادت میں جیت کا عزم لئے ہند پہنچ گئی۔ کیوی ٹیم 17 اکتوبر کو انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف ون ڈے ٹور میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ون ڈے سیریز سے قبل کیوی ٹیم انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف 17 اور 19 اکتوبر کو 2 پریکٹس میچز کھیلے گی، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 22 اکتوبر، دوسرا میچ 25 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، نیوزی لینڈ اورہندکے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ یکم نومبر، دوسرا میچ 4 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 7 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

شیئر: