ایکس مین سیریز کی ” دی نیو میوٹنٹس“ کا ٹریلر
ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ سائنس فکشن فلم دی نیو میوٹنٹس کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکس مین سیریز ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کےلئے تیار ہے ۔ایکشن سے بھرپور ایکس مین سیریز کی یہ 11 ویں سائنس فکشن فلم ہے۔جوش بون کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 5ایسے سپر ہیروز پر مبنی ہے جو ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرنے کیلئے لڑتے دکھائی دیتے ہیں ۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں اینیا ٹیلر،میسی ولیمز،چارلی ہیٹن،ہینری زاگا،بلو ہنٹ اور ایلائس براگا سمیت دیگر ادکار شامل ہیں۔یہ فلم اگلے برس 13اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔