Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شنگھائی ماسٹرز : راجر فیڈرر اور رافیل نڈال فائنل میں مدمقابل

شنگھائی :چین میں کھیلے جا رہے شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار رافیل نڈال اور راجر فیڈرر نے اپنے اپنے میچوں میں کامیابی حاصل کرلی جس کے نتیجے میں اب دونوں حریف کھلاڑی اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔شنگھائی میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں اسپین کے رافیل نڈال نے کروشیا کے مارن چیلچ کو باآسانی5-7اور6-7 سے شکست دے کر چین میں ہونے والے مسلسل دوسرے ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائی۔عالمی نمبر ون کھلاڑی تاحال اس ٹرافی کے حصول میں ناکام رہے ہیں جبکہ فائنل میں ان کے پرانے حریف سے سخت مقابلہ متوقع ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی نڈال نے نک کریگیوس کو شکست دے کر چائنا اوپن جیت کر کیریئر کا 75 واں ٹائٹل حاصل کیا تھا۔نڈال نے 2005ءکے بعد دوسری مرتبہ چائنا اوپن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔دوسرے سیمی فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے ارجنٹائن کے ڈیل پوٹرو کو ایک اچھے مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔راجرفیڈرر نے پوٹرو کو6-3 ، 6-6 اور 3-6کے اسکور سے ہرایا۔شنگھائی ماسٹرز کا فائنل 16 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

شیئر: