معذور سعودی پر غیر ملکی کا ظلم
اتوار 15 اکتوبر 2017 3:00
ریاض .... سعودی عرب کی سب سے بڑی قومی ڈیری کمپنی کے غیر ملکی عہدیدار نے معذور سعودی نوجوان کو مشکل میں ڈالدیا۔ وزارت محنت و سماجی فروغ نے اطلاع ملنے پر حقیقت حال دریافت کرکے مقررہ کارروائی کا اعلان کردیا۔ وزارت محنت نے برطرف معذور سعودی نوجوان سے رابطہ قائم کرلیا۔ بچپن سے معذور عبداللہ کریری نے عاجل ویب سائٹ کو اپنی بپتا سناتے ہوئے کہا کہ وہ 9برس سے قومی ڈیری کمپنی میں ملازم ہے۔ ایک شعبے کا انچارج ہے۔ اسے شاندار کارکردگی کے متعدد سرٹیفکیٹ ملنے پر ہی انچارج بنایا گیا تھا۔ یہ بات کمپنی پر قابض غیر ملکی مافیا کو پسند نہیں آئی۔ غیر ملکی کارکنان نے اس کے خلاف سازشیں کیں۔ بالآخر اسے سیلز مین کی آسامی سپرد کردی گئی۔