Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹی کو جدہ سے واپس لانے کی کوشش

منیلا ... فلپائن کی ایک خاتون نے جدہ میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرنے والی اپنی بیٹی کو وطن واپس بلانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ اسکا کہناہے کہ ایجنٹ نے میری بیٹی کو دھوکہ دیا۔ فلپائن کی ایک عدالت میں 51سالہ سوزان کوئیزون نے ٹریولنگ ایجنٹ کے خلاف مقدمہ دائرکرتے ہوئے کہا کہ ایجنٹ نے اسکی بیٹی سے 39ہزار پیزو اینٹھ لئے۔فلپائن کے پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ فریقین کے درمیان پیشگی معاہدے کے باوجود ٹریول ایجنٹ نے رقم واپس نہیں کی۔ماں کاکہناہے کہ اسکی بیٹی وطن آنا چاہتی ہے او ریہ کام کرانے کیلئے اس نے ایجنٹ کو 39ہزار پیزو بھی ادا کردیئے ہیں۔
 

شیئر: