Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں کو لوٹنے والا خود ساختہ پولیس اہلکار گرفتار

بریدہ .... ریجنل پولیس ترجمان میجر بدر السحیبانی کا کہناہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار ظاہرکر کے غیر ملکیوں کو لوٹنے والے مقامی شخص کو گرفتا رکر لیاگیا ۔ الوطن اخبار کی اطلاع کے مطابق مشرقی ریجن میں متعدد غیر ملکی کارکنوں نے پولیس میں رپورٹ درج کروائی تھی کہ ایک پولیس اہلکار انہیں لوٹ لیتا ہے ۔ رپورٹ درج ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کرنے کےلئے خفیہ اہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جنہو ںنے ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کرلیا ۔ ملزم مقامی ہے جس کی عمر 30 برس کے قریب ہے وہ خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے غیر ملکی کارکنوں کو لوٹ لیتا تھا ۔ ملز م کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے تحقیقاتی ادارے کے سپرد کر دیا گیا ۔ 

شیئر: