Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذہنی مریض نے ماں کو قتل کردیا

رفحاء.... ایک سعودی شہری نے دار دھار آلے سے پے درپے وار کرکے اپنی ماں کو ہلاک کردیا۔ باخبر ذرائع نے سبق کو یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ قاتل ذہنی مریض ہے۔ اس نے واردات کے فوری بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا جبکہ اسکی ماں مہلک زخموں کی تاب نہ لاکر رفحاءسینٹرل اسپتال میں انتقال کر گئی۔
 

شیئر: