Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں،چیف جسٹس

لاہور...سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ کوئی بھی جج قانونی تقاضے پورے کئے بغیرفیصلہ نہیں سناتا۔ انصاف کی فراہمی میں عجلت انصاف کودفن کرنے کے مترادف ہے۔ لاہور میں ویمن ججزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہا کہ جج فیصلہ کرتے وقت قانون کو مدنظررکھنے کے پابند ہیں۔ کسی جج کوغلط طریقے چلاکرفیصلہ د ینے کا اختیارنہیں۔ انصاف کی فراہمی کے دوران فیصلے ابہام سے پاک ہونے اورعدالتی فیصلوں کا معیار نظر آنا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ہمارا ہر قدم قانون کی حکمرانی کےلیے ہونا چاہیے۔ آئین جنسی امتیازکے بغیرہرشہری کومساوی حقوق کی ضمانت دیتاہے۔ بطورجج ہم ہرشہری کو فوری اور معیاری انصاف فراہم کرنے کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کہا کہ عدالتوں میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ فیصلوں میں تاخیر ہے۔عدالتوں میں کیسز کو نمٹانے کی رفتار سے مطمئن نہیں۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ایساسسٹم بنانا ہوگا جہاں خاتون آسانی سے مسئلہ بتاسکے ، بطورجج ہمیں سائل کی مشکلات کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔
 

شیئر: