ریاض .... ریاض میں پٹرول اسٹیشن اور وہاں موجود دسیوں افراد کو یقینی موت سے بچانے والے ہیرو سلطان الدوسری کا خاندان ہیبتناک آگ کی نذر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گھر کی زیریں منزل میں اس کمرے میں آگ لگ گئی تھی جہاں الدوسری کی والدہ رہائش پذیر تھیں۔ آگ لگنے سے والدہ، ان کے شوہر، الدوسری کا 6 سالہ بھائی اور 3 سالہ بہن شدید دھویں سے دم گھٹ کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ محکمہ شہری دفاع اور ہلال احمر کی ٹیمیں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ گئی تھیں انہیں دوسری منزل سے4 نعشیں ملیں۔ آگ شارٹ سرکٹ سے لگی تھی۔ گزشتہ ہفتے گورنر ریاض نے الدوسری کو پٹرول اسٹیشن پر گاڑی میں لگنے والی آگ سے دسیوں لوگوں کو جان ہتھیلی پر رکھ کر بچانے پر نئی گاڑی سے نوازا تھا۔