جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونے دینگے، اسفندیار
اتوار 15 اکتوبر 2017 3:00
پشاور...عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دے گی ۔ پی ٹی آئی قائد حزب اختلاف کے انتخاب کے لئے ایم کیو ایم کی گود میں بیٹھ گئی۔ اگر میاں صاحب نے سی پیک پر کیا ہوا وعدہ پورا نہ کیا توکہیں بھی جگہ نہیں ملے گی۔ فضل الرحمان کا فاٹا انضمام پر عجیب موقف ہے۔ کوئی خوش ہو یا نا خوش انگریزوں کی یہ لکیر مٹائینگے۔ پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کپتان کے آنے سے سیاست سے شرافت ختم ہوگئی۔ اسفندیار نے کہا کہ سی پیک ہمارے لئے بہت اہم ہے۔ مرکزی اور صوبائی حکومت بتائے کہ سی پیک میں پختونوں کا کتنا حصہ ہے ۔ میاں صاحب کو سی پیک پر سمجھایا تھا مگر نہیں سمجھے ۔ عمران خان اپنا گھر تو بسا نہیں سکا، ملک کی بہتری خاک کر سکے گااوراگرحساب لینے پر آگئے تو عمران خان سے نہیں اس کے پس پردہ سے بھی حساب لینگے ۔