Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جادو کرنے والی فلپائنی ملازمہ گرفتار

جدہ ...جدہ کی گشتی پولیس (دوریات) نے سعودی خاندان کے افراد پر جادو کی کوشش کرنے والی فلپائنی ملازمہ کو گرفتار کرلیا۔ سعودی خاندان نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ فلپائنی ملازمہ کے قبضے سے خاندان کے افراد کی تصاویر اور جادو ٹونے کی اشیاءبرآمد ہوئی ہیں۔ سعودی خاندان جدہ کے النعیم محلے میں سکونت پذیر ہے۔ اسکا کہناہے کہ ملازمہ جادو ٹونے کی اشیاءچھپائے ہوئے تھی اور اہل خانہ کی تصاویر بھی محفوظ کئے ہوئے تھی۔ پولیس نے جادو کا توڑ کرانے کیلئے ادارہ امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے اہلکاروں کی خدمات حاصل کرلیں۔
 

شیئر: