ریاض...وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے سعودی عرب میں تجارتی عدالتوں کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ عدالتوں نے غیر رسمی طریقے سے یکم محرم 1439ھ سے کام شروع کردیا تھا۔ یہ عدالتیں جدہ، ریاض اور دمام میں کھولی گئی ہیں۔ ان میں مجموعی طور پر 41بنچیں ہیں۔ ججوں کی تعداد 102ہے۔ کافی عرصے سے مملکت میں تجارتی عدالتوں کے افتتاح کا انتظار کیا جارہا تھا۔ یہ اپنی نوعیت کا تاریخی واقعہ ہے۔ اسکی بدولت تجارتی حلقوں کے مسائل تیزی اورآسانی سے طے ہوسکیں گے۔