فرضی انعامات نکلوانے والے 26ایشیائی گرفتار
جدہ ....فرضی انعامات نکلوانے والے 26 ایشیائی کارکن مشرقی ریجن میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے گئے۔ یہ اب تک 2 لاکھ ریال سے زیادہ تارکین سے اینٹھ چکے تھے۔ مقامی شہریوں او رمقیم غیر ملکیوں نے شکایت درج کرائی تھی کہ بعض ایشیائی شہری ان سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے انہیں انعام کی خوشخبری سناتے ہیں اور انعام کی رقم حاصل کرنے کیلئے ان سے مخصوص رقم وصول کرتے ہیں۔