جنیوا ...پاکستان 2 سال کے لئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوگیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والے انتخاب میں پاکستان نے دو تہائی سے زائد ووٹ حاصل کئے۔ پاکستان کی رکنیت سے انسانی حقوق کے قومی اور عالمی ایجنڈے کے لئے ہمارے کردار اور خدمات پر عالمی برادری کا اعتماد ظاہر ہوتا ہے۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں کامیابی سے قومی اور بین الاقوامی طور پر ہمارے وقار میں اضافہ ہوگا۔ ہماری عزت کی جائے گی اور عالمی طور پر تنہا نہیں ہوں گے۔پاکستان کے ہمراہ آسٹریلیا، افغانستان، نیپال، قطر، کانگو، سلووا کیہ، اسپین، یوکرین، چلی، میکسیکو اور پیرو بھی انسانی حقوق کونسل کے رکن منتخب ہوئے۔