Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری فورس کا شیخ سلطان بن سحیم کے محل پر قبضہ

دوحہ: قطری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ریاستی سیکیورٹی فورس نے پیر کو قطر میں شیخ سلطان بن سحیم آل ثانی کے محل پر دھاوا بول دیا۔ ان کے تمام اکاؤنٹ منجمد کردیئے، ان کی مہروں اور تجارتی معاہدوں کی دستاویزات پر بھی قبضہ کرلیا گیا ۔ 15جوانوں پر مشتمل دستہ محل میں داخل ہوا۔ شیخ سلطان کے والد کا سارا ریکارڈ ضبط کرلیا گیا جو قطر کے سابق وزیر خارجہ تھے اور ان کا ذاتی ریکارڈ اعلی درجہ کی سیاسی معلومات کا خزانہ شمار کیا جاتا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ریاستی سلامتی کے اہلکار وں نے شیخ سلطان کی والدہ شیخہ منی الدوسری کے کمرے میں گھس کر ان کی نجی اور خاندانی تصاویر ضبط کرکے سارا سامان الٹ پلٹ کر رکھ دیا۔زیورات اور نقدی بھی لوٹ کر لے گئے۔ محلے کے 3کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ محل کی سوڈانی ناظمہ کو قطر سے بیدخل کردیا۔ مراکش کے دو کارکنان کو گرفتار کرکے نامعلوم جگہ لے گئے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے دروازے اور قفل انتہائی وحشیانہ انداز میں توڑے اور وہاں موجود افراد پر تشدد کیا۔
 

شیئر: