بہترین خفیہ اطلاعات ہی سب سے اہم ہتھیار ہیں ، راج ناتھ
جودھپور۔۔۔۔مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے داخلی سلامتی میں انٹیلی جنس بیورو کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بیورو کی بہترین خفیہ اطلاعات کی وجہ سے ہی ملک میں دہشتگردی اور نکسل ازم کا صفایا ممکن ہورہا ہے ۔ بیورو کی مغربی علاقائی تربیتی مرکزی کی عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ انٹیلی جنس بیورو کی اطلاعات کی بنیاد پر ہی مختلف ریاستوں میں ملک دشمن عناصر کو پکڑا جارہا ہے۔