بالی وڈ اداکار ورون دھاون اپنی نئی فلم' جڑواں ٹو' سے انڈسٹری اور سینما بینوں میں کافی مقبول ہورہے ہیں۔ اب مادام تساﺅ میوزیم کی جانب سے ورون دھاون کا مومی مجسمہ تیار کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ورون دھاون کا کہنا ہے کہ میرے لئے یہ حیران کن لمحہ تھا جب مجھے علم ہواکہ میرا مومی مجسمہ بنایاجائےگا۔ حال ہی میں ہانک کانگ میں مادام تساﺅ کا مومی مجسمہ بنانے والی ٹیم نے ورون سے رابطہ کیا اور ان کے چہرے اور جسامت کا ناپ لیا ہے جہاں ورون دھاون کا مومی مجسمہ نصب کیاجائےگا۔ حال ہی میں معروف ہندوستانی گلوکارہ آشا بھوسلے کا مومی مجسمہ ہندوستان کے مادام تساﺅ میوزیم کی زینت بنا ہے۔