”قہوہ“ جیسے سعودی خواتین کے انوکھے نام
ریاض .... محکمہ احوال مدنیہ کے ترجمان محمد الجاسر نے سعودی خواتین کے عجیب و غریب ناموں سے پردہ اٹھادیا۔ الجاسر کا کہناہے کہ خواتین کے ناموں میں قہوہ،اسعاف اور صندوق وغیرہ بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے انوکھے نام دو چار نہیں بلکہ کثیر تعداد میں ہیں۔ اسکا انکشاف اس وقت خاص طور پر ہوا جب 60سعودی شہریوں نے اپنے نام تبدیل کرانے کیلئے محکمہ سے رجوع کیا۔ ان میں ایک تہائی نام خواتین کے ہی تھے۔ الجاسر کا کہناہے کہ زیادہ تر لڑکیاں ہی اپنے نام تبدیل کرانے کی درخواستیں دے رہی ہیں۔ بزرگوں نے یہ سوچ کر کہ وہ منفرد قسم کے نام اپنی بچیوں کو عطا کررہے ہیں انہیں مشکل میں ڈال رکھا ہے۔