وراثتوں کو بھول جانے والا ملک ترقی نہیں کرسکتا، مودی
نئی دہلی۔۔۔۔بی جے پی لیڈر سنگیت سوم کے ذریعے دنیا کے ساتویں عجوبے تاج محل کو ہندوستان کیلئے بدنما داغ بتائے جانے اور اس کے معمارمغل بادشاہ شاہجہاں کی شان میں گستاخی کرنے کے بعد ملک گیر سطح پر افراتفری مچ گئی ہے۔ سنگیت سوم کے متنازعہ بیان پر وزیر اعظم نریندر مودی اور یوپی کے وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے کہاکہ وراثتوں کو بھول جانے والا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری قدیم وراثت ہمارے ملک کی شان ہے۔