Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان کیلئے نئی یورپی حکمت عملی

  برسلز …  یورپی یونین کی کونسل نے افغانستان کیلئے نئی حکمت عملی کی منظوری دیدی۔ نئی حکمت عملی میں4 ترجیحات شامل ہیں جن میں امن و استحکام ، جمہوریت کوفروغ دینا، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کی پاسداری یقینی بنانا شامل ہیں۔یورپی یونین کی نمائندہ خصوصی فیڈریکا موغیرینی کے مطابق یورپی یونین نے افغانستان کے بارے میں نئی حکمت عملی پر اتفاق کر لیا۔انہوں نے کہا کہ افغان باشندے امن و خوشحالی کے حقدار ہیں ۔یورپی یونین کی حیثیت سے افغانستان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔مستقبل میں بھی افغانستان میں جمہوری اصلاحات ، قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق اور امن کی بحالی کیلئے حمایت فراہم کرتے رہیں گے۔ اس حکمت عملی سے نہ صرف افغان عوام کو بلکہ تما م تر خطے اور بین الاقوامی برادری کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ امن کی کوششوں میں خود افغانوں کو کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا ۔

شیئر: