Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ختم نبوت کےلئے قربانی دیںگے،مولانا شجاع الملک

جاوید راہو۔ جدہ
جے یو آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری مولانا شجاع الملک نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ وہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد جدہ میں جے یو آئی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کاحصہ ہے اور اس کاسہرہ جمعیت علمائے اسلام کی قیادت مفتی محمود کوجاتاہے جنہوں نے اسمبلی کے فلورسے قادیانیت کوغیرمسلم اقلیت قراردیکرامت مسلمہ پراحسان کیا۔ اجلاس کی صدارت مولانا محمد خان لغاری نے کی۔

شیئر: