ریاض .... سعودی ایف ڈی اے کے چیئرمین ڈاکٹر ہشام الجضعی نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں فی کس 427کلو گرام خوراک سالانہ ضائع کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے ریاض میں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں خوراک کے ضیاع کو قابو کرنے کےلئے قومی حکمت عملی ترتیب دینا ہو گی ۔ دیگر ملکوں کے مقابلے میں سعودی عرب میں خوراک کے ضیاع کا سالانہ تناسب سب سے زیادہ ہو گیا ہے ۔