نوازصدیقی، عامر کے کردار کے معترف
جمعرات 19 اکتوبر 2017 3:00
عامر خان کی نئی فلم ' سیکرٹ سپراسٹار' اور اس میں عامر خان کے منفر د کردار کے چرچے ہر زباں پر ہیں۔ اداکار نواز الدین صدیقی نے بھی عامر خان کے نئے فلمی کردار کی تعریف کی ہے۔حال ہی میں عامر خان کی فلم ' سیکرٹ سپراسٹار 'کی اسپیشل اسکریننگ کے دوران نواز الدین بھی شریک ہوئے۔انہوں نے عامر کے اس کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ عامر نے اس بار ایک مختلف قسم کا کردار پیش کیا اداکاروں کو ہر قسم کا کردار ادا کرنا چاہئے اب وقت بدل گیاہے۔ دیگر اداکاروں کو بھی چاہئے کہ وہ نئے کرداروں کے تجربے کرتے رہیں۔واضح رہے کہ عامر خان اس فلم میں شکتی کمار کے میوزک ڈائریکٹر کا چلبلا کردار نبھارہے ہیں ۔یہ فلم اگلے ہفتے سینما کی زینت بنے گی۔