پاکستان کی معرو ف اداکارہ سونیا حسین نے فوٹو شوٹ کروایا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ جہاں ان کے مداح ان تصاویر کی پذیرائی کر رہے ہیں وہیں کچھ صارفین غصے کا اظہار بھی کر رہے ہیں ۔ سونیا حسین نے اپنے کریئر کا آغاز نجی چینل سے کیا اور بہت جلد ہی مقبولیت حاصل کر لی ۔سونیا حسین نے نجی میگزین کیلئے حال ہی میں ایک تازہ فوٹو شوٹ کروایا۔یہ تصاویر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئیں۔صارفین کی بڑی تعدادان تصویروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔سونیا نے ان تصاویر میں معروف ڈیزائنر کے تیار کردہ دلہن کے ملبوسات پہن رکھے ہیں۔