Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاج محل کو ملی سرکاری کلینڈر میں جگہ

لکھنؤ۔۔۔۔تاج محل کو لے کر چوطرفہ تنقید کے بعد بیک فٹ پر آئی بی جے پی نے اب ڈیمیج کنٹرول کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آگرہ کے دورے کا اعلان کرکے معاملے کو ٹھنڈاکرنے کی کوشش کی اور اب سرکاری کلینڈر میں تاج محل کی تصویروں کو جگہ دیدی گئی ہے۔ اتر پردیش حکومت کے ریاستی انفارمیشن اور پبلک رِلیشن محکمہ نے 17اکتوبر کو جاری ہوئے ہیرٹیج کلینڈ 2018ء میں جولائی کے مہینے والے صفحہ پر تاج محل کو جگہ دیتے ہوئے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی تصویر بھی لگائی ہے۔ ساتھ ہی اس سے وابستہ منصوبوں کا بھی تذکرہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ متنازعہ اور اشتعال انگیز بیانات کیلئے معروف بی جے پی رہنما سنگیت سوم کے ذریعے تاج محل کو ملک کیلئے ایک دھبہ بتائے جانے کے بعد سے ہی بی جے پی تنقید کی زد میں آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مرکزی اعلیٰ کمان ممبر اسمبلی کے بیان سے ناراض تھی جس کے بعد ریاستی قیادت کو جلد از جلد ڈیمیج کنٹرول کی ہدایت دی گئی۔ اسی سلسلے میں اب یہ قدم اٹھایا گیا اور تاج محل کو سرکاری کلینڈر میں جگہ دی گئی۔

شیئر: