رندیپ ہوڈا” باغی ٹو“ کا حصہ
جمعرات 19 اکتوبر 2017 3:00
بالی وڈ اداکار رندیپ ہوڈا نئی فلم ”باغی ٹو“ کا حصہ بن گئے ہیں۔ خبروں کے مطابق مشہور اداکار رندیپ ہوڈا کو اس نئی فلم میں ایک کردار کیلئے کاسٹ کرلیاگیاہے۔ رندیپ ،اداکار ٹائیگر شروف کےساتھ کام کریں گے۔ وہ اس فلم میں ٹائیگر کے دوست کا کردار نبھائیں گے۔ رندیپ کےساتھ اس فلم میں ٹائیگر شروف، دیشا پٹنی اور منوج باجپئی شامل ہیں۔ یہ فلم اگلے برس ریلیز کی جائے گی۔اداکار رندیپ ہوڈا ان دنوں اپنی فلم ' بیٹل آف سرگڑھی' کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔