ایشیا ہاکی کپ: پاکستان جنوبی کوریا کو بھی نہ ہرا سکا، میچ 1-1سے برابر
جمعرات 19 اکتوبر 2017 3:00
ڈھاکا:10ویںایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھی پاکستان سبقت نہ لے سکا ۔گزشتہ روز کے میچ میںملائیشیا سے ہارنے کے بعد آج جنوبی کوریا سے بمشکل 1-1 گول سے میچ برابر ہوگیا۔ میچ میں پاکستانی ٹیم برتری حاصل کرنے کے بعد برقرار نہ رکھ سکی ۔ ڈھاکا کے مولانا بھاشانی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا اور پہلے 3کوارٹر زمیں پاکستانی ٹیم کو 0-1کی برتری رہی۔ اعجاز احمد نے خوبصورت فیلڈ گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی جسے چوتھے کوارٹر میں جنوبی کوریا نے برابر کردیا۔جنوبی کوریا کی جانب سے مین ینگ لی نے گول کیا۔میچ کے بہترین گول کا ایوارڈ اعجاز احمد کو ملا جبکہ پاکستان کے محمد رضوان سینئر شاندار کھیل پیش کرنے پر مین آف دی میچ قرار پائے ۔ جنوبی کوریا کے خلاف میچ برابر ہونے پر پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔پاکستان سپر فور مرحلے کا تیسرا میچ 21 اکتوبر کو ہند سے کھیلے گا۔