Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی بینک سے 635ملین درہم نکالنے والے 33جعلساز گرفتار

ابوظبی.... متحدہ عرب امارات کے ایک بینک سے 635ملین درہم نکالنے والے 33جعلساز گرفتار کر لئے گئے۔ ان کا تعلق 5ممالک ہندوستان، پاکستان ، امریکہ ، روس اور کینیڈا سے ہے۔ اسے متحدہ عرب امارات میں ریکارڈ پر آنے والی جعلسازی کی سب سے بڑی واردات کے طو رپر لیا جا رہاہے۔ ابوظبی میں فوجداری کی عدالت نے مقدمے کی سماعت شروع کر دی۔ 25ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ 4امارات سے فرار ہو جانے کے باعث پیش نہیں ہوئے۔ چار کی نمائندگی وکلا ءنے کی۔ ملزمان کے دفاع کیلئے 9وکیل پیش کئے۔ جج کے استفسار پر تمام ملزمان نے الزام قبول کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ انہو ںنے مقدمے کا فیصلہ ہونے تک ضمانت پر رہائی کا مطالبہ کیا تو عدالت نے اسے مسترد کردیا۔ ملزم نمبر 9اور 10کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ اس کا موکل اپنے اکاﺅنٹ میں 50ملین درہم جمع کرائے ہوئے ہے اور ساری رقم کھاتے میں موجود ہے۔ اس نے اپنے کھاتے سے ایک درہم بھی نہیں نکایا۔ وکیل نے کہا کہ اس کے موکل کے موبائل پر 50ملین درہم جمع ہونے کا ایس ایم ایس جیسے ہی آیا تھا اس نے فوراً ہی بینک سے رجوع کیا تھا جس پر بینک کے کارندے نے یہ کہہ کر معاملہ رفع دفع کر دیا تھا کہ اسے نہیں معلوم کہ یہ رقم کہاں سے آئی ہے۔ علی الوکیل نے وکلاءسے جرح کرنے کا مطالبہ کیا۔ عدالت نے سماعت کی اگلی تاریخ 14نومبر مقرر کر دی۔

شیئر: