Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشیا:ماحولیات کی تباہی سے اور نگوٹان بندروں کیلئے مسائل

جکارتہ.... دنیا کے مختلف ممالک اور علاقوں کی طرح انڈونیشی معیشت بھی ترقی کرتی جارہی ہے اور یہ ترقی اپنے ساتھ نت نئے فوائدہی نہیں لارہی بلکہ کچھ مسائل بھی پیدا کررہی ہے۔ ترقیاتی تقاضے پورے کرنے کیلئے تعمیرات کا سلسلہ یہاں بھی شروع ہوچکا ہے اور نتیجے میں جنگلوں کی کٹائی بہت بڑے پیمانے پر ہورہی ہے جس سے ان جنگلوں میں رہنے والے اورنگوٹان جیسے خاص جانوروں کو در بدر مارے مارے پھرنا پڑ رہا ہے۔ جانوروں کی دیکھ بھال کے اداروںکا کہناہے کہ ان علاقوں میں اندھا دھند شکار کا سلسلہ بھی جاری ہے جسکی وجہ سے بورنیو میں پائے جانے والے قد آور بن مانس بھی ختم ہونے لگے ہیں اور اب صورتحال یہ ہے کہ کچھ رہے سہے اورنگوٹان صرف جزیرہ سماٹرا میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ پہلے بورنیو میں انکی اچھی خاصی تعداد ہوتی تھی مگر اب ان کی تعداد 25فیصد تک کم ہوچکی ہے جبکہ قد آور بن مانس بھی اب کم ہی نظرآتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے اورنگوٹان کے دو بچے کسمپرسی کی حالت میں پائے گئے تو محکمہ جنگلات کے لوگوں نے انہیں لاکر حفاظتی مرکز میں رکھدیا۔

شیئر: