Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایٹمی ڈیل ختم کرنا خطرناک ہوگا،روسی وزیر خارجہ

ماسکو.... روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ایرا ن کے ساتھ جوہری معاہدے کو ختم کرنا انٹر نیشنل سیکیورٹی سسٹم کیلئے خطرناک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے میں یکطرفہ تبدیلی اسے دفن کرنے کے مترادف ہو گا ۔ اس سے خطے کا استحکام اور ایٹمی عدم پھیلاﺅ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ ماسکو میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے میں صرف اسی صورت تبدیلی ممکن ہے جب معاہدے پر دستخط کرنے والے تمام ممالک اس کےلئے تیار ہوں۔انہوں نے زور دیا کہ شمالی کوریاکے جوہری بحران کے حل کیلئے روس- چین روڈ میپ کی حمایت کی جائے۔شمالی کوریا کے جوہری مسئلے کا سیاسی مذاکرات کے سوا کوئی حل نہیں۔روسی وزیر خارجہ کے مطابق غیر ملکی سرزمین پر امریکہ کی اینٹی میزائل شیلڈ روس اور چین کیلئے بڑا مسئلہ ہے۔ 

شیئر: