اسٹاک ہوم.... سویڈن میں پولیس اسٹیشن کے باہر زوردار دھماکے سے عمارت کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جنوبی سویڈن کے شہر میں پولیس اسٹیشن کے مرکزی دروازے پر دھماکہ ہو ا ۔اس کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں کئی کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ۔کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ سویڈن کی وزیر اعظم نے اسے جمہوریت پر حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ سنگین جرائم کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں۔