Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،امریکی ترجمان

واشنگٹن.... امریکہ نے افغانستان میں دہشتگرد حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ حملوں کے بعد فوری اقدامات پر افغان حکومت اورسیکیورٹی فورسز کو سراہتے ہیں۔ ان بزدلانہ حربوں سے افغانستان کے ساتھ ہمارا عزم مزید پختہ ہوا ہے۔ امریکہ افغان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ ملک میں امن اور سلامتی کےلئے کی جانے والی کوششوں کی حمایت جاری ر کھیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کابل اور صوبہ غور میں مساجد پر ہونے ولے خود کش حملوں میں63 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے ۔زخمیوں میں بیشتر کی حالت نازک ہے۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ داعش نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

شیئر: