شاہ سلمان سے عراقی صدر کی ملاقات
اتوار 22 اکتوبر 2017 3:00
ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز سے عراقی صدر ڈاکٹر حیدر العبادی نے ملاقات کی۔ الدرعیہ کے قصر العوجا میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ شاہ سلمان نے مہمان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔