Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس اور چین نے مشترکہ سیٹلائٹ تیار کرلیا

بیجنگ .... فرانس اور چین کی خلائی ایجنسیوں نے مشترکہ طور پر پہلا سیٹلائٹ تیار کرلیا۔”سی فوسیٹ“ یعنی چین فرانس اوشنوگرافی سیٹلائٹ اگلے برس خلا میںچھوڑا جائےگا ۔اِس کے ذریعے سمندری طوفانوں کے پیدا ہونے اور ممکنہ راستے پر نظر رکھی جا سکے گی۔ اس منصوبے میں شریک خاتون فرانسیسی سائنسدان ڈانیل ہاو¿ز نے بتایا کہ خلا میں سیٹلائٹ چھوڑنے کے بعد طاقتور سمندری طوفانوں اور لہروں کا ساحلی علاقوں کی جانب بڑھنے کے حوالے سے بہتر تفصیلات حاصل ہو سکیں گی۔ 
 

شیئر: